پشاور، پولیس لائنز دھماکے میں شہداء کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی، 216 افراد زیر علاج
تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں نے پشاور کے انتہائی حساس علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کے روز عین اس وقت دھماکہ کیا، جب وہاں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی

شیعیت نیوز: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے تکفیری دہشت گردوں کے خودکش دھماکے میں شہداء کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہوگئی جبکہ 216 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں نے پشاور کے انتہائی حساس علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کے روز عین اس وقت دھماکہ کیا، جب وہاں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی، خوفناک دھماکے سے مسجد کی چھت اور اندرونی ہال منہدم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی، تھانہ مکڑوال پرتکفیری دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
بیشتر نمازی ملبے تلے دب گئے، ملحقہ کینٹین کی عمارت بھی تباہ ہوئی جبکہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس، سکیورٹی، ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے اور شہداء اور زخمیوں کو نکال کر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جبکہ پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔