دنیا

صیہونی پارلیمان میں فلسطینیوں کو برقی کرنٹ سے موت کی سزا دینے کا بل پیش

شیعیت نیوز: اسرائیل کے وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ بہت جلد صیہونیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرنٹ سے موت دینے کا بل پاس کروا لیا جائے گا۔

عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ قابض ریاست کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے کل پیر کو مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کے نسل پرستانہ بل پر پہلی رائے شماری کی ہے۔ دوسری اور تیسری رائے شماری کے بعد بل کو منظور کرلیا جائے گا۔

سوموار کے روز صیہونی پارٹیوں کے ایک اجلاس میں ایتمار بن گویر نے اعلان کیا کہ میں نے سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں اور اسلحہ رکھنے والے فلسطینیوں کی نگرانی و گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکین کے تل ابیب کے ساتھ صلاح مشورے

ایتمار بن گویر نے مقبوضہ قدس میں رہنے والے فلسطینیوں کو دھمکی ہوتے ہوئے کہا کہ ہم قریہ قریہ جا کر فدائی حملے کرنے والوں کے گھروں کو مسمار کریں گے۔

صیہونی کابینہ کے اس سخت گیر وزیر نے مقبوضہ قدس میں گذشتہ جمعرات کو فدائی حملہ کرنے والے شہید خیری علقم کی رہائش گاہ پر کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ اس وزیر نے حماس کے قیدیوں کے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ ملنے پر پابندی میں بھی توسیع کی۔

صیہونی اخبار نے بن گویر کے اس اقدام کے بارے میں لکھا کہ یہ اقدام صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے۔

صیہونی داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حماس کے قیدیوں کے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات پر پابندی اسرائیلی قیدیوں اور لاپتہ افراد کے کیس میں پیشرفت پر بہت اثر انداز ہوگی۔

واضح رہے کہ برقی کرنٹ سے موت دینے کا قانون اور مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کی حاضری اور اس کی شناخت میں تبدیلی، صیہونی کابینہ میں مشارکت کے لئے بن گویر کی پارٹی کے مطالبات میں سرفہرست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button