عراق

عراقی کردستان میں کورمور گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: عراقی کردستان کے ایک سیکورٹی ذرائع نے جمعہ کو صوبہ سلیمانیہ کے چمچمال علاقے میں کورمور گیس فیلڈ پر راکٹ حملے کا اعلان کیا۔

یہ حملہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ہوا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار کون سا گروہ یا لوگ ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ راکٹ کس جگہ سے فائر کیے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق اس کورمور گیس فیلڈ سے دھواں دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ عراقی کردستان کی سکیورٹی فورسز نے بھی اس حملے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کورمور گیس فیلڈ دو اماراتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور یورپی ٹرائیکا بحران شام کو طول دینا چاہتے ہیں، شامی وزارت خارجہ

کورمور گیس فیلڈ عراق کے پاور پلانٹس میں مائع گیس داخل کرنے اور مقامی باشندوں کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کردستان کے علاقے میں سب سے بڑے گیس فیلڈز میں سے ایک ہے۔ اس گیس فیلڈ پر 3 اگست، 20 مہر اور 23 دسمبر کو حملہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ کورمور گیس فیلڈ عراقی کردستان کے ایندھن فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عراق کی بجلی گھروں اور مقامی باشندوں کی ضرورت کی مایع گیس کا انتظام کیا جاتا ہے۔

اس گیس فیلڈ کو گذشتہ سال بھی تین بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا تھا۔

اس سے قبل عراق کی کتائب حزب اللہ (حزب اللہ بٹالینز) کے ترجمان جعفر الحسینی نے ان حملوں کے ردعمل میں کہا تھا کہ ان حملوں کے ذمہ دار ترک انٹیلی جنس سروس سے وابستہ گروہ ہیں۔

الحسینی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاکہ تزخورماتو میں رہنے والے باغی گروہ، جو ترکی کی انٹیلی جنس سروس سے منسلک ہیں، وہی کردستان کے کھیتوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button