سعودی عرب

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ایک اعلیٰ سعودی سکیورٹی افسر کو غائب کر دیا

شیعیت نیوز: ایک سعودی کارکن نے انکشاف کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے اپنی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ایک اعلیٰ سعودی سکیورٹی افسر کو غائب کر دیا ہے۔

سعودی کارکن عبدالحکیم الدخیل نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کے ایک اہم سکیورٹی افسر کی گمشدگی کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

عبدالحکیم الدخیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ سعودی عرب جبر اور ظلم و ستم کی سرزمین ہے اور اس کے افسران اور فوجی شخصیات کی برطرفی شہزادوں اور سکیورٹی اہلکار کے درمیان تنازعات کے درمیان بار بار ہوتی رہی ہے۔

سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید تاکید کی کہ آل سعود حکومت سے ہٹائے گئے عہدیداروں میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل سعود بن عبدالعزیز بن ہلال ہیں جو محمد بن سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد برسوں پہلے منظر نامے سے پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی جارح اتحادیوں کے حملے میں 9 یمنی شہری شہید اور زخمی

اس سعودی کارکن نے زور دے کر کہا کہ بن ہلال کئی اعلیٰ سیکورٹی عہدوں پر فائز تھے اور سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے پہچانے جاتے تھے۔

مخالفین کو ختم کرنے اور وہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں ان پر مقدمہ چلانے کی پالیسی آل سعود حکومت میں ظلمانہ اور جابرانہ حکومت کو جاری رکھنے کا ایک مستقل طریقہ ہے، یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب اس حکومت کے ہاتھوں دوسرے متعدد افراد اب تک غائب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی حکام نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے موصول کالز پر ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ کی تفصیلات ہرگز شیئر نہ کریں۔

اس حوالے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیے جائیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button