یمن

سعودی جارح اتحادیوں کے حملے میں 9 یمنی شہری شہید اور زخمی

شیعیت نیوز: ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحادیوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی جارح اتحادیوں کے حملوں میں 3 یمنی شہری شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی جارح اتحاد نے الحدیدہ میں 61 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

جارح سعودی اتحاد جس نے حالیہ دنوں میں یمن میں اپنے جرائم کا دوبارہ آغاز کیا ہے، کئی علاقوں کو راکٹ اور آرٹلری حملوں سے نشانہ بنایا جن میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الجراح ملٹری ایئر بیس بحال، شام اور روس مشترکہ استعمال کریں گے

یمن میں جانی نقصان کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے چند روز قبل ڈاووس اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ یمن کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے اور ہم مذاکرات کے لئے جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ اس سے قبل کی جنگ بندی کے دوران جارح سعودی اتحاد کی مسلسل خلاف ورزی کا مشاہدہ کیا جاتا رہا

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی عدم تجدید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کی ہمہ گیر ناکہ بندی جاری رکھنے کے علاوہ اس ملک پر متعدد حملے کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کی کوششوں اور یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی رضامندی سے یمن میں دوماہ کی جنگ بندی کا قیام عمل میں آیا تھا جس میں دو بار توسیع بھی کی گئی مگر پھر یہ جنگ بندی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے نئی جنگ بندی کے لئے صنعا ائیرپورٹ مکمل طور پر کھولنے اور سعودی اتحاد کے زیر قبضہ علاقوں کے تیل کی آمدنی سے یمنی ملازمین کو تنخواہیں ادا کئے جانے کی شرط عائد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button