مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں یہودیوں کا اشتعال انگیزجلوس روکنے کی اپیل

شیعیت نیوز: فلسطینی سماجی کارکنوں اور مذہبی جماعتوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہریوں سے باب العامود کےمقام پر آج جمعرات کو جمع ہونے اور وہاں موجود رہنےکی اپیل کی ہے تاکہ کہ آج شام یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیزجلوس کو وہاں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔

فلسطینیوں کی طرف سے یہ اپیل ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب آباد کاروں نے کل بدھ کو باب العامود میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

چند روز قبل بیت المقدس کے پرانے شہراور مسجد اقصیٰ کے دروازوں پرایک اشتعال انگیزجلوس دیکھا گیا۔ اس جلوس میں رقص تلمودی رسومات اور قابض اسرائیل کے جھنڈے لہرائے گئے تھے۔

آباد کاروں نے قابض صیہونی فوجیوں کے پیش نظر باب العمود کے علاقے کی دیواروں پر پیشاب کیا اور اپنی گندگی صاف کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی نوجوان عارف عبدالناصر کی چاقو سے حملے کی کوشش کے بعد شہادت

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی خلاف ورزیوں میں اضافے کےبعد  بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات نے مبارک مسجد اقصیٰ کے اندر مزید تلمودی رسومات کے ارتکاب کے خلاف خبردار کیا ہے۔

بیت المقدس کے امور کے محقق زیاد الحموری نے متنبہ کیا کہ قابض صیہونی ریاست مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں شمع دان لانا چاہتی ہے۔

الحموری نے کہا کہ قابض صیہونی ریاست کا مقصد مسجد مسجد اقصیٰ میں مبینہ ہیکل کی تعمیر، بیت المقدس کے شہریوں کو بے گھر کرنا اور انہیں یروشلم شہر سے دور رکھنا ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض صیہونی حکومت کی مجرمانہ پالیسی اب بھی اسلامی مقدسات کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

گذشتہ چند دنوں کے دوران قابض صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے قبلی نماز گاہ پر جان بوجھ کر دھاوا بول دیا، جب کہ آباد کاروں کی جانب سے مسجد مبارک کے صحنوں پر دھاوا بولا گیا۔

آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے اندر مذہبی رسومات ادا کیں اور مسجد کے صحنوں میں قابض ریاست کے جھنڈے لہرائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button