اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی نوجوان عارف عبدالناصر کی چاقو سے حملے کی کوشش کے بعد شہادت

شیعیت نیوز: جنین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عارف عبدالناصر لحلوح کو بدھ کو اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک اسرائیلی گارڈ پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی ’’ریسکیو ودآؤٹ بارڈرز‘‘ تنظیم نے کہا ہے کہ فوج نے مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں فلسطینی زمین پر قائم یہودی بستی ’’کدومیم‘‘ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو چاقو مارنے کی کوشش کے بہانے گولی مار دی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ چاقو سے مسلح ایک فلسطینی کدومیم بستی کے قریب واقع فوجی مقام پر موجود ایک فوجی پر حملہ آور ہوا تاہم وہاں موجود فورس نے فوری طور پر اس پر قابو پالیا ترجمان کے مطابق واقعے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

بعد کی پیش رفت میں، بدھ کی شام، اسرائیلی فوج نے شہید عارف عبدالناصر لحلوح کے والد کو ایک فوجی چوکی سے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ میں موجود فلسطینی بھی اسرائیلی انتقام سے غیرمحفوظ

مقامی ذرائع کے مطابق شہید عارف عبدالناصر کے والد عبدالناصر لحلوح کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ کام سے واپس آرہے تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے 21 مزاحمتی کارروائیاں کیں ہیں، جن میں فائرنگ، دھماکہ خیز مواد کا استعمال ، مولوٹوف کاک ٹیل اور فائر کریکر پھینکنے، آباد کاروں کے حملوں کی مزاحمت اور سنگ باری کے متعدد واقعات شامل ہیں۔

سال 2023 کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 19 ہو گئی ہے، جن میں 10 کا تعلق جنین سے ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شعفاط کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

شعفاط کیمپ میں قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا ’’صلاح محمد علی‘‘ نامی فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

شہاب نیوز کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو کے مطابق صہیونی فورسز نے اس نوجوان کو زخمی ہونے کے بعد تلاش کیا اور اسے اسپتال لے جانے سے روک دیا۔

اس واقعے کے بعد صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط کیمپ پر حملہ کیا اور لوگوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button