ترمیمی بل کی صورت میں متنازعہ قانون سازی مسترد کرتے ہیں، راشد حسین نقوی

23 جنوری, 2023 08:09

شیعیت نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں متنازعہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں۔

جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ مذہبی معاملات پر ملت جعفریہ پاکستان کو اعتماد میں لیے بغیر یکطرفہ قانون سازی، مذہبی پولرائزیشن کو بڑھاوا دینے کا سبب ہے۔

جے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات انتشار کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے متنازعہ بل کے پاس کیے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اراکینِ اسمبلی کی ناعاقبت اندیشی کی واضح مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلی تھیلے سے باہرآگئی! عبدالاکبرچترالی کو فتنہ پرور بل کس نے بناکردیا؟دشمنِ اہل بیتؑ اورنگزیب فاروقی نے اقرارکرلیا

واضح رہے کہ ملت جعفریہ کی تنظیموں کی طرح شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ترمیمی بل کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئیٹر پر ہزاروں ٹوئیٹس کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے اور ترمیمی بل نامنظور کا ٹرینڈ، ٹاپ ٹرینڈز میں چل رہا ہے۔

4:06 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top