بلی تھیلے سے باہرآگئی! عبدالاکبرچترالی کو فتنہ پرور بل کس نے بناکردیا؟دشمنِ اہل بیتؑ اورنگزیب فاروقی نے اقرارکرلیا
شیعیت نیوز: بلی تھیلے سے باہرآگئی! عبدالاکبرچترالی کو فتنہ پروربل کس نے بناکردیا؟دشمنِ اہل بیتؑ اورنگزیب فاروقی نے اقرارکرلیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سرغنہ اور سینکڑوں بےگناہ شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل اورنگزیب فاروقی نے خود قبول کرلیا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظورہونے والا فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021 کالعدم سپاہ صحابہ کے ذمہ داروں نے بنا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیعیان حیدرکرارؑ کی جانب سے قومی سطح پر مسترد شدہ فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021 کےبارے میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے خود اپنے منہ سے قبول کرلیا ہے کہ یہ متنازعہ بل ہماری جماعت کے ذمہ داران نے تیارکرکے جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کو دیا ۔
اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ خدا ان کو جزائے خیر دے جنہوں نے اس بل کو بنا یا اور اسمبلی میں پیش کرکے منظور کروایا۔ واضح رہے کہ ملت جعفریہ روز اول سے کہہ رہی ہے کہ یہ بل ماضی میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے شریعت بل اور بنیاداسلام بل کا ہی چربہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی متنازعہ فوجداری ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کردی
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے وہ نمبر ون ادارے جنہیں مخالف سیاستدانوں اور صحافیوں کے بیڈ رومز تک کی خبریں اور ویڈیو تک رسائی حاصل ہوتی ہے وہ اتنے بڑے فسادی بل کی تیاری اور منظوری سے کیسے لاعلم رہ سکتے ہیں؟؟؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ بل انہیں مقتدر اداروں کی ایماء پر کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے تیار کرواکر جماعت اسلامی سے قومی اسمبلی میں پیش کروایا گیا ہے؟؟
واضح رہے کہ ملت جعفریہ اس ملک دشمن اور اہل بیت دشمن فتنہ پرور بل کو کسی صورت سینٹ سے منظور نہیں ہونے دے گی اور اگر کسی سازش کے تحت یہ بل منظورکرکے قانون کی شکل میں نافذ کیا گیا تو پھر یاد رکھا جائے کہ بل پیش کرنے والوں کو اپنی ہی مقدس کتب (بخاری، مسلم، داؤد، ماجہ ) کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگانی پڑے گی کیوں کہ یہ تاریخی حقائق جن کو چھپانے کیلئے یہ بل منظور کروایا جارہاہے انہیں کتب سے ثابت ہیں۔







