دنیا

امریکہ افغانستان میں داعش دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے، ضمیر کابلوف

شیعیت نیوز: روسی حکومت کے نمائندے برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کے مخالفین کی خفیہ حمایت کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکومت کے نمائندہ برائے امور افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ امریکہ خفیہ طور پر افغانستان کے موجودہ حکام کے مخالفین کے ساتھ گٹھ جوڑ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف سازش کی ناکامی، یورپ ایٹمی مذاکرات روکنے پر آمادہ نہیں، چارلی وائمرز

افغانستان کے خصوصی امور میں روسی حکومت کے نمائندے ضمیر کابلوف نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ان کے ملک کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امریکہ افغانستان میں موجودہ حکام کے مخالفین کے ساتھ ایک مواصلاتی چینل قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب روسی شواہد داعش کے دہشت گردوں کو واشنگٹن حکومت کی خفیہ حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

روسی حکومت کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ افغانستان میں نقصان پہنچانے کے لیے ایسے اقدامات کر رہا ہے تا کہ اپنی ذلت آمیز سیاسی شکست کا بدلہ لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب دہشت گردی سے جنگ میں ہر اول دستہ ہے، صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی

کابلوف نے کہا کہ امریکی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ افغانستان کو امن دیکھنا نصیب نہ ہو اور یہاں تک کہ اس ملک کے حالات مزید خراب ہوتے چلے جائیں۔ اس مقصد کے لیے وہ طالبان کے مخالف مسلح گروپوں سے رابطہ کر رہا ہے۔

افغانستان کے بارے میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے اس سے پہلے تاکید کی تھی کہ یہ حقیقت کہ امریکی اب افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کے ساتھ نہیں رہے اور ان کی بدعنوان کٹھ پتلی حکومت بھی برسر اقتدار نہیں ہے، مثبت چیزوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button