دنیا

ایران مخالف سازش کی ناکامی، یورپ ایٹمی مذاکرات روکنے پر آمادہ نہیں، چارلی وائمرز

شیعیت نیوز: یورپی پارلیمنٹ میں سویڈن کے نمائندے چارلی وائمرز نے اعلان کیا کہ یورپی پارلیمنٹ میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات معطل کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔

چارلی وائمرز نے ٹویٹر پر لکھاکہ یورپی پارلیمنٹ نے جے سی پی او اے مذاکرات کی معطلی کے خلاف ووٹ دیا۔ ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے جب تک کہ نمائندے بے نتیجہ مذاکرات کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کرتے… ہماری قراراداد کو مسترد کر دیا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کو معطل کرنے کے منصوبے کی ناکامی اس وقت ہوئی ہے جب یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے جمعرات کے روز مداخلت پسندانہ، معاندانہ اور اشتعال انگیز اقدام کے تحت ایک خطرناک بدعت کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو ’’نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست‘‘ میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز یورپی پارلیمنٹ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے کے لئے ووٹنگ کی اور اس میں 638 نمائندوں نے کی شرکت کی۔ یورپی یونین کی اس تجویز کو 598 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا جب کہ 9 ووٹ مخالفت میں پڑے اور 31 غیرحاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اردن کی سرحد پر داعش کا خطرناک رہنما علی الشاغوری کی ہلاکت

یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈوں میں سے ایک میں ’’ایران میں احتجاج اور پھانسیوں پر یورپی یونین کا ردعمل‘‘ تھا۔ اس اجلاس میں حالیہ واقعات کے دوران پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف پروپیگنڈوں کے علاوہ یوکرین جنگ میں روس کو ہتھیار فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کیے گئے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یورپی پارلیمنٹ نے دہشت گردی کی حمایت میں مغربی ملکوں کے اقدامات کے حوالے سے کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کی جرمن نمائندہ ہانا نیومن نے ٹویٹر پر سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی نام نہاد فہرست میں ڈالنے کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے تہران کے خلاف دیگر پابندیوں میں شدت لانے کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ یہ ووٹنگ یورپی یونین کی جانب سے یورپی یونین کے لیے ایک تجویز کی حیثیت رکھتی ہے اور اس یورپی یونین کو اس پر تجویز پر عمل درآمد کا پابند نہیں بناتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button