آئی ایس آئی گلگت ڈویژن کا 3 روزہ اجلاس عمومی اختتام پذیر ہوگیا

21 جنوری, 2023 16:49

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن سال ترویج افکار شہید حسینی کا 3 روزہ پہلا مجلس عمومی المصطفی ہاوس مجینی محلہ گلگت میں اختتام پذیر ہوا۔ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے پہلے اجلاس عمومی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر غیور نقوی، ڈویژنل صدر برادر ثاقب علی، سابق ڈویژنل صدر برادر واجد علی، سابق ڈویژنل صدر برادر سرتاج علی، سینئر برادر امتیاز حسین، سابق صوبائی صدر برادر اعجاز علی صابری، ڈویژنل کابینہ، علماء کرام اور ڈویژن بھر سے یونٹ مسئولین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں امام علی علیہ السلام کے مالک اشتر کے نام خط پر مذاکرے کا اہتمام

اجلاس عمومی کے پہلے دن باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری کا عمل شروع ہوا، جو دوسرے دن میں مکمل ہوا اور اس کے بعد منتخب ڈویژنل کابینہ نے سالانہ پروگرام پیش کیا جس کی اراکین عمومی نے منظوری دی۔ اجلاس کے تیسرے اور آخری دن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر غیور نقوی نے خصوصی اراکین عمومی سے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کی تربیت و تعلیم پر زور دیا۔ پروگرام کے آخر میں دوسری مجلس عمومی سمائر نگر میں ہونا طے پایا۔

3:00 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top