اسلام آباد میں امام علی علیہ السلام کے مالک اشتر کے نام خط پر مذاکرے کا اہتمام

21 جنوری, 2023 16:43

شیعیت نیوز: ماویٰ ٹرسٹ پاکستان کی طرف سے جھنگی سیداں اسلام آباد میں سلسلہ وار علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کے شرکا سے علامہ محمد اصغر عسکری اور پروفیسر سید امتیاز علی رضوی گفتگو کی۔ سلسلہ وار تشریح و مذاکرہ کے عنوان سے منعقد ہونیوالی نشست میں علامہ محمد اصغر عسکری اور پروفیسر سید امتیاز علی رضوی نے امام علی علیہ السلام کی جانب سے مالک اشتر کے نام خط کے متن پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں، آغاسید علی رضوی

انہوں نے خطبے سے ماخوذ موضوع حاکمرانوں کے اخلاق پر روشنی ڈالی۔ اس دوران نشست کے شرکا نے بحث میں حصہ لیا۔ نشست کے اختتام پر سید نعیم الحسن نے ماوی ٹرسٹ کی ششماہی کارکردگی رپورٹ و آئندہ پروگرامات کے حوالے سے شرکاء کو گفتگو کی۔ نشست کے آخر میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

11:43 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top