20 جنوری 2014، آج نواں یوم شہادت عالم باعمل و صالح رفیق شہید عارف حسینی ؒ مولانا سید عالم موسوی المشہدی

20 جنوری, 2023 14:52

شیعیت نیوز:  20 جنوری 2014عالم باعمل وصالح مولانا سید عالم موسوی المشہدی کا یوم شہادت ہے، انہیں 9برس قبل اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے علاقہ ڈھکی پشاور میں نماز مغربین کے لئے اپنے گھر سے مسجد کی طرف جا رہے تھے کہ سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے 2موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے سر پہ 2 گولیاں مار کے شہید کر دیاتھا۔

علامہ عالم موسوی ایک فعال شخصيت اور قائد شہيد حسينی کے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھے۔ شہيد علامہ عالم موسوی غير شادی شدہ ( مجرد) تھے۔آپ نے اپنے والد کی جگہ مسجد محلہ خداداد میں نماز باجماعت کو جاری رکھا اورساتھ ہی نوجوانوں کی تربیت بھی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

آپ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو دین کی طرف راغب کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور یہ آپ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ پشاور میں دیندار نوجوانوں کا ایک گروپ تشکیل پایا۔ آپ کو صحافت کا بہت شوق تھا لہذا آپ نے بیک وقت 2 ہفتہ روزہ ترجمان شریعت اور سیاست کا اجراء کیا لیکن مالی مشکلات کے باعث یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔

واضح رہے کہ علامہ سید عالم شاہ موسوی بھی انہیں ہزاروں شہداء میں شامل ہیں جنہیں سرزمین پاک پر بے دردی سے تکفیری دہشت گردوں نے شہید کیا، دیگر کی طرح ان کے قاتل بھی آج تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں ۔

9:54 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top