وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان نے سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورگلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور عوامی مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کادورہ جامعہ الولایہ، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد علی قائد، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، زاہدعلی آخونزادہ اور سید سکندر گیلانی بھی موجود تھے۔







