وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کادورہ جامعہ الولایہ، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

20 جنوری, 2023 14:11

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالدخورشید خان نے جامعہ الولایہ کا دورہ کیااور وہاں مہتمم جامعہ وچیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جامعہ الولایہ کی تاریخی طرز تعمیر کا شاہکار نئی عمارت کا جائزہ بھی لیا اور اس شاندار فن تعمیر کی تعریف کی۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور وزیر اعلیٰ کے درمیان اہم قومی سیاسی مسائل اور گلگت بلتستان کےآئینی اور عوامی حقوق کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین صحابہ ترمیمی بل مذہبی منافرت کو پروان چڑھائے گا، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرکاظم میثم، وزیر سیاحت راجہ ناصرعلی خان، وزیر تعمیرات وزیر سلیم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

1:20 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top