کراچی، ملک دشمن کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعیت نیوز: کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ میں کارروائی کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے متحدہ علماءبورڈ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا
سرجانی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں نوجوان زخمی ہوگیا، صدر زینب مارکیٹ کے قریب تاجر سے مبینہ ڈکیتی ہوئی، کار سوار ملزمان 70 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بہادر آباد میں ملزمان نے برگر شاپ کے باہر کھڑے 5 نوجوانوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال سے بھاگ نکلا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔







