چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے متحدہ علماءبورڈ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا
حکومت جعلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مل کر نگران سیٹ اپ لانے کی سازش میں مصروف ہے

شیعیت نیوز: متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ملاقات کرکے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے عہدے سے مستعغی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفی عمران خان اور چودھری پروپزالہی کو پیش کر دیا ہے۔ عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی سیاسی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا جیسے وفادار، جرات مند اورعظیم ساتھی پر فخر ہے۔ حکومت جعلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مل کر نگران سیٹ اپ لانے کی سازش میں مصروف ہے۔ پنجاب کے پی کے کے بعد جلد قومی اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ 125 استعفوں کی ایک ساتھ منطوری کی بجائے 35 اراکین کے استعفی منظور کرنا اسپیکر قومی اسمبلی کی بدنیتی ہے۔ امپورٹڈ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس بھاگنے کا اب کوئی راستہ نہیں۔ کراچی میں دھاندلی سے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مدافع ولایت امیر المومنینؑ و وکیل حق زہراؑ علامہ غلام حسنین وجدانی ضمانت پر عدالت سے رہا
عمران خان نے مزید کہا ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کے مقابلے میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پی ڈی ایم آپس میں دست و گربیاں ہو جائے گی۔ چوروں کی دوستی مفادات کے حصول تک ہے مستحکم پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نازک قومی حالات میں استحکام وطن کیلئے قوم متحد ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو نالائق سیاسی قیادت دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ موروثی سیاست اور خاندانی پارٹیوں کی موجودگی میں جمہوریت بے معنی ہے۔ قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک کی اور آج ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔