اہم ترین خبریںلبنان

شیخ نعیم قاسم کی امریکہ اور مغرب کے دوغلے پن پر شدید تنقید

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی اور سیاسی جماعت حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران میں انتشار اور افراتفری پھیلانے اور صیہونی فوج کے ہاتھوں روزانہ فلسطینیوں کے قتل عام کو نظر انداز کرنے پر امریکہ اور مغرب کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کی۔

لبنان کی مقاومتی اور سیاسی جماعت حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے آج کے روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران میں ایک واقعہ کی وجہ سے امینی (مہسا امینی) کی موت ہوگئی، جس پر امریکہ، مغرب اور ان کے ساتھی انسانی حقوق کے علمبردار بن گئے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کو گرانے کی خاطر انتشار اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوامیہ اور بنوعباس کے بدکاروں کو صحابی رسولؐ بناکر شیعوں کو گستاخ قرار دینے کا قانون قومی اسمبلی سے منظور

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب مجرم صیہونی، فلسطینیوں کو دنیا کے سامنے جان بوجھ کر قتل کر رہے ہیں اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی!

لبنان کی مقاومتی جماعت حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس امر کی جانب زور دے کر کہا کہ امریکہ اور مغرب جو اس کے ساتھ ہیں، وہ عالمی ناانصافی کے سائے میں جارحوں، غاصبوں اور قاتلوں کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ بل فرقہ پرستوں کے ہاتھ میں تیز دھار خنجر اور دھماکہ خیز مواد دینے کے مترادف ہے،علامہ ساجد نقوی

نیز حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ استعمار کے ثقافتی اور سیاسی منصوبوں کو مظلوم قومیں کبھی قبول نہیں کریں گی۔

ٹویٹ کے آخر میں لبنان کی مقاومتی اور سیاسی جماعت حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کی جفاکش قوم حق پر ہے، جو ہر صورت کامیاب ہوگی اور سارا استقامتی بلاک ان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button