اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے اہم پیغام بھیج دیا

عمران خان نے خالد خورشید کو جی بی میں "جم کر" حکومت کرنے اور عوام میں رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا جی جی بی کے عوام کو میرا سلام کہنا

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ گزشتہ روز لاہور زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے خالد خورشید کو جی بی میں "جم کر” حکومت کرنے اور عوام میں رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا جی جی بی کے عوام کو میرا سلام کہنا اور یہ بھی بتانا کہ جی بی کے عوام اپنی زمینوں کی حفاظت کریں اور غیروں کو نہ بیچیں۔ کیونکہ آنے والا وقت سیاحت کا ہے اور سکردو سویٹزرلینڈ بننے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ بل فرقہ پرستوں کے ہاتھ میں تیز دھار خنجر اور دھماکہ خیز مواد دینے کے مترادف ہے،علامہ ساجد نقوی

ذرائع کے مطابق خالد خورشید نے عمران خان کو بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو جی بی اسمبلی آج ہی تحلیل کرنے کو تیار ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ اس کی فی الحال ضرورت نہیں، آپ جم کر حکومت کریں اور عوام کی خدمت کے عمل کو مزید تیز کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button