لاہور میں متعین نئے ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر کی مزار ِ اقبال پر حاضری
شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں نئے تعینات ہونیوالے قونصل جنرل مہران موحدفر نے لاہورمیں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز شاعرمشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ قونصل جنرل مہران موحدفر نے علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل مہران موحدفر کے ہمراہ علامہ اقبال کے نواسے میاں اقبال صلاح الدین بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما اور وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے غیر ملکی میڈیا میں ایرانی خواتین کیخلاف مواد کو خلاف حقیقت قرار دےدیا
فاتحہ خوانی کے بعد ایرانی قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ایک مشترکہ باب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی کے پاس امریکی اسلحہ ہے، کے پی کے پولیس ان سے نہیں لڑسکتی، عمران خان
اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات ہونیوالے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے مزاراقبال پر حاضری دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا کہ ان کیلئے آج نہایت خوشی کا دن ہے کہ آج وہ مزارِاقبال پر موجود ہیں۔







