پی پی رہنما اور وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے غیر ملکی میڈیا میں ایرانی خواتین کیخلاف مواد کو خلاف حقیقت قرار دےدیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ملاقات کیلئے آئے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور قونصلر کیان بخش سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیعیت نیوز: وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ ایرانی خواتین کے خلاف غیر ملکی میڈیا میں جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ حقائق کے مطابق نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ملاقات کیلئے آئے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور قونصلر کیان بخش سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کو جمہوری اسلامی ایران کے دارالحکومت تہران میں 20 جنوری 2023ء کو ہونے والی پہلی بین الاقوامی بااثر خواتین کی کانگریس (The First International Congress of Influential Women) میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ایرانی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی کے پاس امریکی اسلحہ ہے، کے پی کے پولیس ان سے نہیں لڑسکتی، عمران خان
ملاقات کے دوران صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ ایران کے اپنے دوروں کے موقع پر معاشرے کے مختلف شعبوں میں ایرانی خواتین کے کردار کو واضح و مؤثر اور معاشرے میں ان کی موجودگی کو مضبوط دیکھا، اس لحاظ سے میں ایرانی خواتین کی تعریف کرتی ہوں۔ سیدہ شہلا رضا نے مزید کہا کہ ایرانی خواتین کے خلاف غیر ملکی میڈیا میں جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ حقائق کے مطابق نہیں ہے اور جو لوگ ایران گئے ہیں وہ اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔