عراق

عراق کے سابق وزیراعظم مصطفی الکاظمی متحدہ عرب امارات فرارکرگئے

شیعیت نیوز: عراق کے الفتح الائنس نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مصطفی الکاظمی اپنے خلاف قانونی کارروائی کے خوف سے متحدہ عرب امارات فرار کر گئے ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے ایک نمائندے علی الجمالی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم مصطفی الکاطمی تین ہفتے قبل عراق سے فرار ہو گئے تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ مصطفی الکاظمی کا فرار ان کے خلاف دائر کی جانے والی شکایتوں کی حقانیت کو بیان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی قیادت اور آیت اللہ خامنہ ای انسانیت، حریت اور کرامت کی عظیم علامت ہیں، حزب اللہ

الفتح الائنس کے نمائندے کے مطابقان پر سرداران محاذ استقامت کے شہید کمانڈروں کے خلاف حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کی بنا پر قانونی کارروائی کے تحت ان کے گرفتاری عمل میں آسکتی تھی ۔

الفتح الائنس کے رہنما الجمالی کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کے قتل کیس میں امریکی مداخلتوں کے باوجود اس کیس کی کارروائی جلد سے جلد پوری کئے جانے اور مجرموں کو سزائیں دیئے جانے میں عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے سنجیدگی سے پیروی کئے جانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، بڈیز سائیکلنگ کلب اور کلین پاکستان گرین پاکستان کی جانب سےلاہور میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی

الفتح الائنس کے رکن سلام حسین نے بھی اس قتل کیس میں مجرموں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل پر عمل کرے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button