فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، بڈیز سائیکلنگ کلب اور کلین پاکستان گرین پاکستان کی جانب سےلاہور میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی
ر یلی لبرٹی گول چکر سے شروع کی گئی جبکہ ریلی میں سائیکلسٹ نے بھرپور شرکت کی

شیعیت نیوز: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، بڈیز سائیکلنگ کلب اور کلین پاکستان گرین پاکستان کی جانب سے لاہور کے لبرٹی چوک میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل فلسطین فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ر یلی لبرٹی گول چکر سے شروع کی گئی جبکہ ریلی میں سائیکلسٹ نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حاج (ق س) نے ایک عہد کو تعبیر کیا،حق و باطل کی پہچان کے لیے ابتداء کربلاء سے ہوئی،صاحبزادہ حامد رضا
اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا مسئلہ فلسطین صرف اسلامی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو یکجا ہو کر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے آواز بننا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا حکمران اپنی بادشاہت اور حکومت کیلئے تو اکھٹے ہوتے ہیں، کبھی مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے بھی یکجا ہوں اور امت مسلمہ کے مسائل تب تک حل نہیں ہونگے جب تک ہم مظلوموں کی آواز نہیں بنیں گے۔