عوام کی امنگوں کے مطابق جلد شفاف انتخابات کروائیں جائیں اور فوج اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کیئے جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس
امریکہ احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے بلکہ وہ خطے پر غلبہ حاصل کرتا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد و راولپندی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی معروف صحافی مظہر برلاس اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
کانفرنس سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج ہم یہاں وطن اور اسلام کا دفاع کرنے والے شہداء کے لئے بیٹھے ہیں آل اطہار علیہم السلام کے حرم کا دفاع کے لیے،امت کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے والے شہداء کو ہم فراموش نہیں کر سکتےامریکہ احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے بلکہ وہ خطے پر غلبہ حاصل کرتا اگرحاج (ق س) اردگان کو نہ سمجھاتے تو امریکہ کی طرف سے ترکی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جاتے سردارحاج (ق س) آج ہم میں موجود نہیں ہے لیکن ہم اسے کبھی نہیں بھلا سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
انہوں نے مذید کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کراوئے جائیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے ختم کرنے کی ضرورت ہے عوام پر مسلط نااہل امپورٹڈ حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کے لئےخطرناک ہیں ۔ہم وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہم ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔وطن عزیز کی خود مختاری اور استحکام کے لئے جانیں نچھاور کر دیں گے ۔