سی ٹی ڈی کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

09 جنوری, 2023 12:21

شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشنز کا آغاز کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب اور شاہ ولی کو لاہور ساہیوال اور گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور انجینئر حسین موسوی کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف چار مقدمات درج کر لیے گئے، جبکہ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے گئے اور 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اکیس ہزار دو سو ستائیس افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

6:31 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔