اہم ترین خبریںدنیا

سردار سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی علامت تھے، شیخ ابراہیم الزکزاکی

شیعیت نیوز: نائیجیریا کی شیعہ اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم الزکزاکی نے ایک پیغام میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ابراہیم الزکزاکی کے پیغام کا ترجمہ کچھ یوں ہے:

دہشت گردی کے خلاف جنگ کی علامت بننے والے اس عظیم مجاہد کو کھوئے تین سال ہو گئے اور ان کی شہادت نے اصل دہشت گردوں کو بے نقاب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے ایم ڈبلیوایم کے مطالبات کو درست قرار دیکر علامہ راجہ ناصرعباس کو فوری حل کرنےکا یقین دلایا

امریکہ نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص عراق اور شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیچھے ان سب کا ہاتھ تھا، جن کے پاس داعش اور اس جیسے مختلف ناموں سے دہشت گرد گروہوں کے موجود ہیں۔

بلاشبہ انہوں نے قاسم سلیمانی کو قتل کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ اول، انہوں نے اپنے آپ کو رسوا کیا اور دوسرا، انہوں نے اس کے نام کو اور اپنے آپ کو ہمیشہ کے لیے لافانی کر لیا۔ انہوں نے اس کام سے اسے امر کر دیا ہے اور اس جدوجہد کو بھی امر کر دیا ہے جس کے لیے وہ مرے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا مستقل امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، علامہ ساجد نقوی

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کی آزادی کے شہداء کی ارواح پر رحم فرمائے۔

ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ ان کی میراث عالمی استکبار پر آخری فتح اور پوری دنیا میں انصاف کے قیام تک قائم رہے۔

آپ پر سلامتی ہو اور خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔

شیخ ابراہیم الزکزاکی

متعلقہ مضامین

Back to top button