کیا بنیامن نیتن یاہو اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل ہوں گے؟

04 جنوری, 2023 17:37

شیعیت نیوز: ایک صیہونی جنرل کا کہنا ہے کہ بنیامن نیتن یاہو ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

صیہونی فوج میں شمالی علاقے کے سابق ڈپٹی کمانڈر نے اس حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے وزیر اعظم صیہونی حکومت کی سلامتی اور سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے شمالی علاقے کے سابق ڈپٹی کمانڈر جنرل ایال بن رووین نے اس حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کے موقع پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اپنے غیر ذمہ دارانہ فیصلوں سے اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ کھڑا کر رہے ہيں۔

جیروزلم پوسٹ روزنامے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے شمالی علاقے کے سابق نائب کمانڈر نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے فیصلے کس قدر غیر ذمہ دارانہ طریقے سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اسرائیل کے سابق ڈپٹی کمانڈر جنرل ایال بن رووین نے اپنے بیان میں اسرائیلی فوج کے سپاہیوں اور صیہونی حکومت کے سابق وزیر خزانہ کی کمان میں رہنے والے افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر خوف اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی حملوں میں 130سے زائد غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔

اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن غفیر کے مسجد اقصٰی کے دورے پر وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ یروشلم میں مقدس مقامات کی حیثیت کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔

9:04 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔