غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقے اشکول پر راکٹ حملہ
شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقے اشکول پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقے اشکول کی صیہونی کالونی پر راکٹ حملہ ہوا ہے جبکہ صیہونی ذرائع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب یہودی آباد کار گروہ نے قدیمی شہر اور مسجدِ اقصیٰ کے قریب اشتعال انگیز رقص اور تلمودی رسومات ادا کیں۔
آباد کاروں کی حفاظت کے لیے شہر بھر کی گلیوں میں اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : فاتح مقاومتی کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام قوانین کی رو سے قابل مذمت ہے، محمد شیاع السودانی
اسرائیلی فوج نے باب حطہ کے قریب فلسطینیوں پر حملہ کیا جس سے لڑائی شروع ہو گئی۔ جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے سلوان میں وادی الربابہ محلے پر دھاوا بول کر دو بھائیوں کو گرفتار کیا، جب کہ تیسرے کو الرم شہر میں اٹھا لیا گیا۔
دریں اثنا، بیت المقدس کے کارکن رائدہ سعید پر قدیمی شہر میں 15 دن اور مسجدِ اقصیٰ میں 6 ماہ کے لیے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اسی اثنا میں جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور یہ بات سیف القدس جنگ میں بھی ثابت ہو چکی ہے کہ صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ تحریک مزاحمت، دشمن کے مقابلے میں اپنی مکمل آمادگی کے ساتھ اپنی دفاعی و فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت نے ثابت کردیا ہے کہ اس کی جوابی کارروائیوں کے مقابلے میں اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم بھی ناکام ہے۔







