عراق

فاتح مقاومتی کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام قوانین کی رو سے قابل مذمت ہے، محمد شیاع السودانی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق سربراہ اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ کی شہادت کی برسی پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو نشانہ بنانا تمام بین الاقوامی پروٹوکولز اور قوانین کے لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے منگل کی صبح میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی برسی پر اپنے ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام نشر کیا۔

عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے بغداد ایئرپورٹ پر 3 سال قبل مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں؛ جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی قابض امریکی فوج کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایسی مذموم کارروائی دنیا کے کسی بھی قانون یا بین الاقوامی آداب میں روا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیصلہ سازی کے مراکز میں خواتین کو ملازمت دینا انتہائی اہم مسئلہ ہے، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں محمد شیاع السودانی نے لکھا کہ ہماری حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ طاقتور، انتہاء پسند اور دہشتگرد گروہ کے خلاف جدوجہد میں فتح کے سپہ سالاروں اور ان کے کارناموں کی یاد منانا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عصر حاضر میں دیکھے جانے والے انتہاء پسند دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے والے فاتح مزاحمتی کمانڈروں کی یاد منانا ہمارا وظیفہ ہے۔

محمد شیاع السوڈانی نے مزید کہا کہ فاتح کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام بین الاقوامی پروٹوکولز اور قوانین میں قابل مذمت اقدام ہے۔ اس لیے ہم خود مختار حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسی آزاد پالیسیوں کا اجراء کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ایک آزاد عراق اور اس کے فرزندوں کی حفاظت کرنے کے قابل ہو۔

اپنے پیغام میں عراقی وزیر اعظم نے قابض امریکیوں کے ہاتھوں مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ انہیں نشانہ بنانے کی کارروائی ہر قسم کے قانون و بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق قابل مذمت تھی۔

انہوں نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت خود مختاری کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے اور اپنی سیاست میں آزاد اور اپنے سپوتوں کی حفاظت کرنے کے قابل عراق کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button