اہم ترین خبریںعراق

دشمن سقوط بغداد کے خواہاں تھے تاہم شہید سلیمانی اور المہندس ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، شیخ خالد الملا

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ان دو عظیم انسانوں کو نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے مغرب کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

شیعیت نیوز: جماعت علمائے عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے عراق کے شہر بصرہ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن سقوط بغداد کے خواہاں تھے تاہم شہید سلیمانی اور المہندس ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، امریکہ شہید المہندس اور سلیمانی کا مقابلہ نہیں کر سکا لہٰذا بزدلانہ حملہ کرکے انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دردناک واقعہ کی یاد منارہے ہیں جس کے دوران اسلام کے ہیروز نے اپنے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ان دو عظیم انسانوں کو نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے مغرب کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی کارروائی، اہم دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

شیخ خالد الملا نے تاکید کی کہ دشمن بغداد کے سقوط کے درپے تھے لیکن شیہد المہندس اور شہید سلیمانی ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ایک مضبوط رکاوٹ بن گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی ہر جگہ موجود ہے اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے وہ کسی بھی خطرے کو ٹال دیتے ہیں، ہمیں نرم جنگ سے آگاہ ہونا ہوگا۔ جماعت علمائے عراق کے سربراہ نے کہا کہ اگر امام خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ نہ ہوتے تو کوئی مقاومت نہ ہوتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button