کمبوڈیا کے کیسینوہوٹل میں آتشزدگی 10 افراد جھلس کر ہلاک

29 دسمبر, 2022 14:36

شیعیت نیوز: جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں واقع کیسینو ہوٹل میں آگ گزشتہ رات لگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جوہری معاہدہ بحال نہ ہوا تو اسلحے کی دوڑ میں شدت آ جائیگی، سرگئی لاؤروف

کمبوڈین پولیس کے مطابق ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں لگنے والی آگ سے جھلس کر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے وقت کیسینو ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔

2:04 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top