عزاداری کے لیے جتنی قربانی دینی پڑے ہم دینے کے لیے تیار ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا عاشورہ جلوس کراچی 28 دسمبر 2009ء کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر دنیا میں عزاداری کی مضبوطی دیکھنی ہے تو کراچی میں جلوس حسین (ع) پر ہونے والے دھماکے کے بعد کے منظر میں دیکھیں۔ پوری دنیا میں یاحسین (ع) کی صدا بلند تھی، اچانک پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عزاداروں پر بلاسٹ ہوا۔ تاریخ گواہ ہے ایک بچہ نہیں بھاگا، ایک پرچمِ حضرت ابوالفضل العباس (ع) زمین پر نہیں آیا۔ جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا، عشق حسینی (ع) کا جنون اور بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تین بڑے شہروں میں ملک دشمن دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ
عزاداروں کے جنازے جلوس کے بعد اٹھائے گئے، ہر طرف لبیک یاحسین (ع) کی صدا تھی۔ پاکستان کا رنگ ہی تبدیل ہوچکا تھا۔ ہم ایک ایسی قوم ہیں، جس نے پاکستان میں سب سے زیادہ جنازے اٹھائے ہیں، پھر بھی ہم نے امن کا درس دیا، امن کے علم کو پورے ملک میں لہرایا اور اس کی عملی تصویر بانی اتحاد بین المسلمین قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صورت میں موجود ہے۔ ہم نے ہمیشہ قربانی دی ہے اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا فلسفہ، فلسفۂ قربانی ہے۔ عزاداری کے لیے جتنی قربانی دینی پڑے ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔







