سندھ کے تین بڑے شہروں میں ملک دشمن دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ
شیعیت نیوز: سندھ کے تین بڑے شہروں میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ۔حکومت سندھ نے پولیس اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں 3 اہم شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ممکنہ دہشت گردی کے حملوں کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ سلطان قابوس بن سعید کیلئے صدر ابراہیم رئیسی کا خصوصی پیغام لیکر مسقط پہنچ گئے
خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں دہشت گرد کارروائیوں کے لئے سندھی اور بلوچ دہشت گرد تنظیموں بلوچ ریپبلکن آرمی، براس اور سندھ رولیشنری آرمی نے پلاننگ کرلی ہے۔ خط کے متن میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں نے ممکنہ دہشت گرد حملوں کے لئے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد تقسیم کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مزید کہا ہے کہ کراچی اور سکھر میں مقیم دو اہم دہشتگردوں کے تفصیلات رینجرز اور پولیس کو فراہم کردیئے ہیں، رینجرز اور پولیس پر باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے اقدامات اٹھائیں۔







