ایرانی وزیر خارجہ سلطان قابوس بن سعید کیلئے صدر ابراہیم رئیسی کا خصوصی پیغام لیکر مسقط پہنچ گئے

28 دسمبر, 2022 11:23

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ سلطان قابوس بن سعید کیلئے صدر ابراہیم رئیسی کا خصوصی پیغام لیکر مسقط پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عمانی سلطان قابوس بن سعید کے ساتھ ملاقات کے لئے گذشتہ شب مسقط پہنچے جہاں خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اس دورے کے دوران وہ سلطان عمان سمیت اعلی عمانی حکام کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، کہا کہ ایران و عمان، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر خطے کی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ دوطرفہ گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ عمان گفتگو کا مرکز رہا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت خطے کے تمام بحرانوں کے بارے عمانی حکام نے ہمیشہ خیرخواہانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات سے متعلق موضوعات پر غور و خوض سمیت، ان مسائل پر گفتگو کا بھی موقع میسر ہو گا جن پر عملدرآمد میں تیزی لانی چاہیئے اور ساتھ ہی ساتھ یمن، افغانستان و یوکرائن کے بحرانوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی علامہ ساجد علی نقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات

عمانی دارالحکومت میں خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران سلطان عمان شیخ قابوس بن سعید کے نام صدر اسلامی جمہوریہ ایران آيت اللہ رئیسی کا خصوصی پیغام بھی میرے ہمراہ ہے جسے میں سلطان عمان کے ساتھ گفتگو کے دوران ان تک پہنچاؤں گا جبکہ اس گفتگو میں ان موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جن پر دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے تاکید کی گئی ہے۔ امیر عبداللہیان نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے جاری مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران معاہدے کو حتمی کرنے کی خاطر فریقین کے نقطہ ہائے نظر کو قریب لانے کے لئے بھی عمانی حکام کی جانب سے مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردن میں عمانی وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی میری آخری ملاقات میں بھی اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی جبکہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان رائج طریقہ ہائے کار اور سلطان عمان و عمانی وزیرخارجہ کی جانب سے انجام پانے والی کوششوں کے مطابق انہی موضوعات پر مزید گفتگو کی جائے گی۔

10:37 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top