اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شبیر میثمی کی سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرسے ملاقات

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جے یو پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کو بلا مقابلہ مرکزی صدر، ڈاکٹر جاوید اعوان کو سینیئر نائب صدر اور پیر صفدر شاہ گیلانی کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی و مذہبی صورتحال سمیت دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جے یو پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کو بلا مقابلہ مرکزی صدر، ڈاکٹر جاوید اعوان کو سینیئر نائب صدر اور پیر صفدر شاہ گیلانی کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: دختر مشرق ، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی آج 15 ویں برسی منائی جارہی ہے

ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ملکی سیاسی اور امن و امن کی صورتحال میں کردار کو مزید متحرک کرنے پر اتفاق پایا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں نفاق کے بجائے اتحاد کی سیاست کو فروغ دیا جانا ناگزیر ہے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی اپنی اناوں کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی سیاسی، مذہبی، معاشی، تعلیمی اور امن و امان کے مخدوش صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ کاوشیں کرنا ہوں گیں، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او بلال حیدر سمیت تمام جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئےآواز بلند کرتی رہے گی،حسن عارف

ملی یکجتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئین کے مطابق انتہائی جان فشانی سے اپنے اپنے امور انجام دینے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور زہراء اکیڈمی پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کو اکیڈمی کی جانب سے ربا سے متعلق شائع شدہ تحقیقی کتاب بھی پیش گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button