اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او بلال حیدر سمیت تمام جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئےآواز بلند کرتی رہے گی،حسن عارف

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی فضا بنائی جا رہی ہے کہ عوام ہی ریاست کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں، ایسے اقدامات کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے لاپتہ شیعہ عزادار بلال حیدر کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور بلال کی بازیابی کے حوالے سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ حسن عارف کا کہنا تھا کہ وہ بلال حیدر کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان ماورائے عدالت اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او بلال حیدر سمیت تمام گمشدہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے صدائے احتجاج بلند کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی فضا بنائی جا رہی ہے کہ عوام ہی ریاست کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں، ایسے اقدامات کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کیلئے عزم استقامت کا درس جناب فاطمہ زہراؑ کے گھرانے سے ملتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن نے کہا کہ شیعہ عزادار بلال حیدر آٹھ ماہ سے جبری اغوا ہے، اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور سزا دلوائی جائے، ماورائے عدالت جبری گمشدگی انسانی اور قانونی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس طرح لاپتہ کر دیا جانا بنیادی انسانی حقوق اور آئین و قانونی کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مرکزی صدرآئی ایس او پاکستان حسن عارف نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بلال حیدر سمیت تمام لاپتہ شیعہ عزاداروں کو فوری بازیاب کروایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button