اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دختر مشرق ، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی آج 15 ویں برسی منائی جارہی ہے

سالہ سیاسی کیرئیر میں بے نظیر بھٹو صرف ساڑھے چار سال حکومت میں رہیں، سیاسی آزمائشوں کا اپنے تدبر اور بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا

شیعیت نیوز: دختر مشرق ، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا اعزاز اپنے نام کرنے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور سیاست کے میدان میں قدم مارشل لاء کے خلاف جدوجہد کے ساتھ رکھا، ذوالفقار علی بھٹو کی پنکی کی تربیت کا آغاز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس اور شملہ معاہدے کے یادگار موقع پر شرکت سے ہوا۔

30 سالہ سیاسی کیرئیر میں بے نظیر بھٹو صرف ساڑھے چار سال حکومت میں رہیں، سیاسی آزمائشوں کا اپنے تدبر اور بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا، بے نظیر بھٹو نے لیاری، لاڑکانہ، لاہور کے سیاسی میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کے طاقتور حلقوں کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او بلال حیدر سمیت تمام جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئےآواز بلند کرتی رہے گی،حسن عارف

دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والی بے نظیر بھٹو خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے 18 اکتوبر 2007ء کو وطن پہنچیں تو کراچی ائیرپورٹ پر جیالوں نے ان کا تاریخی استقبال کیا، شاہراہ فیصل کارساز کے مقام پر ان کے ٹرک کے قریب دو زوردار ھماکے ہوئے، جس میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

دو ماہ قبل دہشت گرد حملے کے باوجود محترمہ شہید نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ تک نہیں کی اور سخت خطرات کے باوجود 27 دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ گاہ پہنچی، جلسہ کے اختتام پر خودکش حملے میں انھیں شہید کر دیا گیا، محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت و کردار آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button