اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بنوں آپریشن، افغانستان فرار کیلئےمحفوظ راستہ مانگےوالے 25 تکفیری دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں کے مطالبہ کو رد کر دیا گیا، جو بھی ہمارے خلاف آئے گا اسے سر سے کچلنے کی پوری ہمت رکھتے ہیں۔

شیعیت نیوز: بنوں آپریشن میں 25 تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار شہید ہوگئے، تین افسران سمیت دس جوان زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چودھری نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں، ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں نے فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، دہشتگرد افغانستان جانے کیلئے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، دہشتگردوں کے مطالبہ کو رد کر دیا گیا، جو بھی ہمارے خلاف آئے گا اسے سر سے کچلنے کی پوری ہمت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ حسن ظفر نقوی کا علامہ حسنین وجدانی اور مزارعبداللہ شاہ غازی ؑ سے گرفتار عزاداروں کی عدم رہائی کی صورت میں احتجاج کا اعلان

ترجمان پاک فوج کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگردوں نے یہ صورتحال پیدا کی، بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کئے جا رہے ہیں، ریاستی رٹ کو ہر صورت میں قائم کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہماری عظیم افواج کے بہادر سپوتوں نے آپریشن کیا، شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں، پاک فوج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button