اہم ترین خبریںپاکستان

پولیس کی جانب سے مغویوں کی رہائی کیلئے اغواکاروں سے ڈیلیں کروایا جانا باعث شرم ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئے روز اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے سبب ضلع کشمور کے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے ضلع صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ضلع کشمور میں جاری اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا عزادروں کو ایک اور دھوکا،جلوس اربعین حیدرآباد میں شریک عزاداروں پر مقدمات برقرار

اس موقع پر غلام مصطفیٰ میرانی امیر جماعت اسلامی ضلع کشمور ، دلمراد ڈاھانی صدر سندہ یونائیٹڈ پارٹی ضلع کشمور ، اکرم خان باجکانی صدر سندہ ترقی پسند پارٹی ضلع کشمور ، عبدالعزیز سومرو جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع کشمور ، سجاد احمد بروہی صدر قومی عوامی تحریک ضلع کشمور ، بشیر احمد میرانی ڈویژنل صدر پاک سرزمین پارٹی میزبان ایم ڈبلیو ایم کے ضلع صدر سردار زادہ میر فائق علی خان جکھرانی و دیگر رہنماؤں نے ضلع کشمور میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ایران میں اسلامی حجاب مخالف خواتین کو بہادر قراردےدیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئے روز اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے سبب ضلع کشمور کے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ یہ بات کتنی شرمناک ہے کہ پولیس تاوان کی رقم ادا کرکے ڈیل کے تحت مغوی بازیاب کرا رہی ہے۔ کشمور ضلع وانا اور وزیرستان کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ معصوم بچوں کے اغواء اور ظلم و تشدد کا از خود نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button