سندھ حکومت کا عزادروں کو ایک اور دھوکا،جلوس اربعین حیدرآباد میں شریک عزاداروں پر مقدمات برقرار
شیعیت نیوز: سندھ حکومت کے عزاداروں سے جھوٹے وعدے ایک بار پھر سامنے آگئے 2019 اور 2020 میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں شرکت کرنے کے جرم میں درج مقدمات ختم نہیں ہوئے اور عزاداران، علماء و شخصیات کو پولیس کی جانب سے حراساں اور پریشان کرنے سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ایران میں اسلامی حجاب مخالف خواتین کو بہادر قراردےدیا
حیدرآباد کے معروف خطیب اور عالم دین مولانا سید جبران زیدی کانام بھی ایف آئی آر میں شامل ہے جنہیں ایم۔ڈبلیو۔ایم ضلع حیدرآباد کی جانب سے ایڈوکیٹ رحمٰن رضا نے قانونی طور پر ضمانت پررہا کروالیا گیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم لیگل ونگ کے مطابق سندھ حکومت کےوعدوں کے مطابق حیدرآباد میں عزاداروں پر درج مقدمات تاحال ختم نہیں کیئے گئے ہیں اور ایف آئی آرز خارج نہیں کی گئیں ہیں۔







