وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ایران میں اسلامی حجاب مخالف خواتین کو بہادر قراردےدیا
کچھ عرصہ پہلے جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہم ایرانی بہادر خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں آج بلاول نے اپنےروحانی باپ کی بات کو دوہرا کر پاکستان کا موقف پیش کیا

شیعیت نیوز: بال کھول کر احتجاج کرنے والی عورتیں، عمامے کی توہین کرنے والی عورتیں، گرییبان کےبٹن کھول کر احتجاج کرنے والی، بانی انقلاب امام خمینی ؒ کی تصویروں کی توہین کرنے والی اور بے حیا خواتین جن کے احتجاج کے طریقہ کو دیکھ کر مرد پردہ کر رہے تھے ایسی خواتین پاکستان کے سیاسی نابالغ وزیر خارجہ بلاول زرداری کو بہادر لگتی ہیں کیونکہ کچھ عرصہ پہلے جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہم ایرانی بہادر خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں آج بلاول نے اپنےروحانی باپ کی بات کو دوہرا کر پاکستان کا موقف پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران خدارا سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول سے سبق سیکھیں،اسدعباس نقوی
واضح رہے دورہ امریکا کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ایرانی میں جاری حجاب مخالف احتجاج میں شریک خواتین کی تعریف اور توصیف بیان کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا اور کہا کہ یہ ایران میں اصلاحات کا آغاز ہے ۔