اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار

مقتول پیٹرولیم ٹیکنالوجی میں تھرڈ ایئر کا طالبعلم، فیڈرل بی ایریا دستگیر سوسائٹی کا رہائشی اور 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

شیعیت نیوز: کراچی اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے، این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کئے جانے کے واقعے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اس سے پہلے بھی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ غلام حسن جاڑاکی نمازجنازہ آبائی علاقے میں علامہ تقی شاہ نقوی کی زیر اقتداءادا کردی گئی

واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال ناصر کو گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر 2 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول پیٹرولیم ٹیکنالوجی میں تھرڈ ایئر کا طالبعلم، فیڈرل بی ایریا دستگیر سوسائٹی کا رہائشی اور 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button