اہم ترین خبریںپاکستان
علامہ غلام حسن جاڑاکی نمازجنازہ آبائی علاقے میں علامہ تقی شاہ نقوی کی زیر اقتداءادا کردی گئی
نماز جنازہ میں بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی سمیت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔

شیعیت نیوز: بزرگ عالم دین اور جامعہ باب النجف کے سربراہ علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ استادالعلماء علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:نامور شیعہ عالم دین پر قاتلانہ حملے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے2 دہشت گرد پشاورسے گرفتار
نماز جنازہ میں بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی، وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سیکریٹری علامہ افضل حیدری سمیت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔
وفد میں مولانا فیاض مطہری ،رفعت زیدی صاحب وغیرہ موجود تھےمرحوم کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے آبائی علاقے جاڑا میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم علامہ غلام حسن جاڑا کی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔