ایس یوسی کی جانب سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف آپریشن جاری
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں، زہراء اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور ایس یو سی صوبہ سندھ کے زیر انتظام اندرون سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں ضلع میرپور خاص کی 7 تحصیلوں، میرپور خاص، حسین بخش مری، کوٹ غلام محمد، ڈگری، جھڈو، شجاع آباد اور سندھڑی کے 700 سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کیلئے امدادی سامان تمام مسالک و مکاتب، تعلقات اور سفارش سے بالاتر ہوکر، استحقاق کے پیش نظر، مکمل عزت، احترام اور شرف کے ساتھ ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا گیا۔ تفصیلات: *700 پیکٹ، اشیائے خورد و نوش، *700 عدد، مچھر دانیاں
یہ بھی پڑھیں:ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں شامل شیعہ سنی علماءواکابرین کی ایرانی سفیر محمد علی حسینی سے ملاقات
الحمدللہ، حالیہ سیلاب میں لاڑکانہ ڈویژن کے 2,400 سکھر ڈویژن کے 2,400 نواب شاہ ڈویژن کے 1,500 حیدرآباد ڈویژن کے 3,200 اور اب میرپور خاص ڈویژن کے 700 سمیت کل 10,200 متاثرہ گھرانوں تک امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے۔ تفصیلات: * 10,200 پیکٹ، اشیائے خورد و نوش، * 10,200 عدد، مچھر دانیاں۔ الحمدللہ، روز اول سے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن جاری و ساری ہے اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان) مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس کا قیام، فراہمی آب، گھروں کے لئے تعمیراتی سامان کی فراہمی اور دیگر ہنگامی بنیادوں جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہو رہی ہیں۔ ہم اپنی عظیم الشان قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمت میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون کو مکتب و مسالک سے بالاتر ہوکر، اتحاد و وحدت کے ذریعے عملی جامہ پہنانے کا عملی درس دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، کابل اور تہران کی قیادت اکٹھی ہو جائے تودشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی، لیاقت بلوچ
اس کے ساتھ ساتھ قائد محترم کے رضاکاروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے رات دن سیلاب متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے وقف کیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں تک سیلابی ریلوں سے گزرتے ہوئے پہنچے اور ان تک ہر ممکن تعاون پہنچانے کیلئے زحمتوں کو خوش اخلاقی سے برداشت کیا، جبکہ یہ محترم رضاکاران اور کارکنان خود متاثرین میں سے ہیں، مگر انہوں نے اپنی مشکلات بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین تک پہنچنے فوقیت دی۔ رب کریم بحق محمد وآل محمد علیہم السلام، علامہ سید ساجد علی نقوی کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور زہراء اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے آمین یارب العالمین۔







