اسلام آباد، کابل اور تہران کی قیادت اکٹھی ہو جائے تودشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی، لیاقت بلوچ

14 دسمبر, 2022 12:43

شیعیت نیوز: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترازو نشان پر بھرپور حصہ لیں گے، ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا شیڈول طے کر دیا گیا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، حیدرآباد، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرینڈ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ اور گندم سبسڈی پر کٹوتی محض سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہے، امپورٹڈ حکومت کی پوری توجہ اپنی کرپشن چھپانے پر ہے، الیاس صدیقی

لاہور میں پی پی 160، 168 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد، کابل اور تہران کی قیادت اکٹھی ہو جائے تو تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔ لاپتہ افراد کے خاندانوں کے وفد سے ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اندرونی محاذ پر سیاسی، انتظامی اور لاپتہ افراد کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔ ورکرز کنونشن سے احمد سلمان بلوچ، شاہد اسلم ملک امیدواران صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔

12:15 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top