ایس یو سی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسے دارالفاطمہ کا دورہ

14 دسمبر, 2022 12:21

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ایک روزہ دورے پر تلہ گنگ پہنچے۔ ان کی ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری بھی شامل تھے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسے دارالفاطمہ کا دورہ کیا، جس کے بعد مرکزی وفد مدرسہ الحسنین پہنچا، جہاں مدرسے کے پرنسل سید عاشقُ حسین نقوی نے علماء سمیت مرکزی وفد کا استقبال کیا۔

بعدازاں علماء و کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر شمالی پنجاب کے آرگنائزر علامہ اشتیاق کاظمی اور علامہ محمد تحسین بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ملک کی سیاسی اور مذہبی صورتحال اس وقت نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ساتھ اخلاقی، سیاسی اور مذہبی اقدار کو بھی پامال کیا جا رہا ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے اسلام آباد کے لوکل باڈی انتخابات میں پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

لہذا علماء و زعمائے قوم کا فرض ہے کہ وہ نظریاتی، اخلاقی، مذہبی اور سماجی خطوط پر ایسی کرپشن کو روکنے کے لیے سامنے آئیں اور اپنا فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے اس ضمن میں علماء و زعمائے قوم کے کردار کو سراہتے ہوئے عوام کے بنیادی شہری حقوق اور معاشرتی برائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اجلاس میں مولانا امین حیدری، مولانا مہدی حسن، مولانا محمد عباس، سید عون محمد نقوی، سید حیدر علی، غلام اصغر شاہ، مولانا ساجد علی، مولانا نجیب اللہ، سید مشتاق زیدی، سید انور شاہ صاحب، سید ظاہر شاہ، سید عنایت اور خواجہ مدثر بھی شامل تھے۔

6:17 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top