وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرایم ڈبلیوایم کے رہنما سمیت قرآن بورڈ پنجاب کے 6 ارکان تبدیل

13 دسمبر, 2022 10:21

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیوایم کے رہنما سمیت قرآن بورڈ پنجاب کے 6 ارکان کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر قرآن بورڈ پنجاب کے چھ ارکان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بریلوی مکتب فکر کے رکن خواجہ محمد قمرالدین شاہ جمالی کی جگہ مولانا طاہر سعید کاظمی کو مقرر کیا گیا ہے۔ بریلوی مکتب فکر کے ہی ڈاکٹر محمد کریم خان کی جگہ صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، بریلوی نمائندہ پروفیسر سید اختر کلثوم کی جگہ ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر کو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے اسلام آباد کے لوکل باڈی انتخابات میں پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

اہل تشیع رکن اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی جگہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ محمد اسلم ترین کی جگہ حافظ عمار یاسر اور فیض بخش رضوی کی جگہ ناظم الدین کو ولنٹیئر رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

2:57 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top