شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہلخانہ کا احتجاج، جنرل عاصم منیر سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ

12 دسمبر, 2022 17:50

شیعیت نیوز: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شیعہ لاپتہ عزاداروںکے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما اسد گوکل نے کہا کہ شیعہ لا پتہ افراد کا اگر کوئی جرم ہے تو اُن کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ شدید مشکلات میں اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں، آج پریس کلب پر انکے بچوں نے عالمی انسانی حقوق کے دن اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ احتجاج کے ذریعے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے بھی پرنکل آئےامریکا کے دیکھادیکھی ایران کیخلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد سمیت مختلف شہریوں نے نو منتخب آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپنی گزارش رکھی ہے۔ احتجاج میں بچوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انکے پیاروں کی تفصیلات لکھی ہوئی تھی۔ احتجاج میں شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گزارش کی کہ کئی سالوں سے لاپتہ شیعہ افراد کا بتایا جائے اور اُنکو بازیاب کروانے میں انکی مدد کی جائے، ورنہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نئی احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

1:04 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top