اہم ترین خبریںدنیا

نیوزی لینڈ کے بھی پرنکل آئےامریکا کے دیکھادیکھی ایران کیخلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم "جیسنڈا آرڈرن" اور وزیر خارجہ "نانایا مہوتا" نے اپنی حکومت سے اس سلسلے میں مزید کارروائیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

شیعیت نیوز: نیوزی لینڈ کی حکومت نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہمراہی کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، بسیج مستضعفین تنظیم کے سربراہ اور پولیس فورس کے کمانڈر سمیت 22 ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم "جیسنڈا آرڈرن” اور وزیر خارجہ "نانایا مہوتا” نے اپنی حکومت سے اس سلسلے میں مزید کارروائیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آرڈرن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکتب اہلِبیتؑ کے پیروکار کی حیثیت سے ہمیں اس ملک میں عقیدہ کے انتخاب کا پورا حق حاصل ہے، علامہ امین شہیدی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایران میں حالیہ واقعات کی آزادانہ اور بیرونی تحقیقات کے بارے میں تمام ممالک کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جن شخصیات پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل "حسین سلامی”، بسیج کے کمانڈر جنرل "غلام رضا سلیمانی”، پولیس فورس کے کمانڈر جنرل "حسین اشتری” اور اخلاقی پولیس کے سربراہ "محمد رستمی” جیسے لوگ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button